ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 25, 2019

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سمیت دوسرے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بجٹ اجلاس میں ارکا ن کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ انتہائی اہم دستاویز ہے جس سے معیشت کی راہ متعین ہوگی۔ مشکل ترین حالات کے باوجود بہتر بجٹ پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کمزور طبقوں کو سہولت فراہم کرنے کےلئے احساس کے نام سے سماجی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت نادار افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ایک سو نوے ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے غریب عوام کوبجلی بلوں کے بوجھ سے محفوظ رکھنے کےلئے دو سو سولہ ارب روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی اور استحکام کےلئے مسلسل کاوشیں کر رہے ہیں ۔ ملکی معیشت مضبوط ہوگی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں معیشت مستحکم ہونے سے قرضے اتارنے میں مدد ملے گی اور خوشحالی آئے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے قبائلی علاقوں میں ترقی کےلئے بے پناہ کاوشیں کیں تاکہ قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہو سکیں۔