بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 26, 2019

ترکی، روس سے S-400دفاعی میزائل نظام خرید چکا ہے:ترک وزیرخارجہ

ترکی کے وزیرخارجہ میلود چاؤش اوگلو نے کہا ہے کہ ترکی، روس سے ایس فور ہنڈرڈدفاعی میزائل نظام خرید چکا ہے۔اب اُن کی حوالگی کی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔
انقرہ میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ اس معاملے میں تنہائی کا شکار ہے۔امریکہ نے اس ماہ کے شروع میں روس سے ایس فور ہنڈرڈدفاعی میزائل نظام خریدنے کے ردعمل کے طور پر ترک پائلٹوں کے لیےامریکی ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیاروں کی تربیت کا پروگرام روکنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کا مؤقف ہے کہ روس کا ایس فورہنڈرڈ میزائل نظام نیٹو کے دفاعی نیٹ ورک سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ایف تھڑی فائیو لڑاکا طیارے بنانے میں شامل دیگر ممالک امریکہ کی جانب سے ترک پائلٹوں کی تربیت کا عمل روکنے کے مخالف ہیں۔