بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 25, 2019

بھارت:ریاست بہار میں دماغ کی مہلک بیماری سے 150سےزائدبچے ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں دماغ کی مہلک بیماری سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد ایک سو پچاس سے تجاوز کر گئی ہے۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے "اینسی فلی ٹِس سینڈروم" نامی بیماری سے نمٹنے کے لیے بھارتی حکومت کوضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔ ریاست بہار کے طبی محکمے کے مطابق مظفرپور شہر کے دو ہسپتالوں میں ایک سو اکتیس ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہی ضلع اس مہلک بیماری کی وبا کا مرکز قرار دیا گیا ہے۔خیال کیا گیا ہے کہ بچوں میں یہ مرض کچی لیچی کا پھل کھانے سے پیدا ہوا ہے۔