بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 25, 2019

فرانس، بیلجیم اور جرمنی سمیت یورپی ملکوں میں شدید گرمی کی لہر

فرانس، بیلجیم اور جرمنی سمیت پورے یورپ کو اس وقت شدیدگرمی کی لہر کا سامنا ہے۔
آئندہ چند روز میں بیشتریورپی ممالک میں درجہ حرارت انتہائی زیادہ ہو جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ فرانسیسی محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ پیرس میں حکام نے بتایا کہ جون کے مہینے میں یورپ میں اتنی زیادہ گرمی خلاف معمول ہے، جو گزشتہ سات عشروں میں کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ جرمنی میں بھی کل درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ اس سے قبل جرمنی میں جون میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انیس سو سینتالیس میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو اڑتیس اعشاریہ دو ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔