موسم

  • موسم
  • Jun 27, 2019

بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم آج رات مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، سکھر، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز، گردآلودہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔