بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 25, 2019

افغان مفاہمتی عمل کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندےزلمے خلیل زاد کا ٹویٹ

افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہےکہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرا ت کا آئندہ دور انتیس جون کو شرو ع ہو گا۔
زلمے خیل زادنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے تمام فریق مذاکراتی عمل میں پیشرفت چاہتے ہیں۔دوسری جانب طالبان نے امید ظاہر کی ہےکہ انتیس جون کو شروع ہونے والے مذاکراتی دور میں فریقین افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور انٹراافغان مذاکرات سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔