قومی

  • قومی
  • Jun 20, 2019

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نےالعزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مستردکردی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نےسابق وزیراعظم کو درپیش مختلف بیماریوں سے متعلق ملکی اور غیرملکی طبی ماہرین کی رپورٹس عدالت میں پیش کیں اور طبی بنیادوں پر دی جانے والی ضمانتوں کے دوسرے کیسوں کے حوالے دیئے۔
نیب پراسیکیوٹرجہانزیب بھروانا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لئے علاج کروانے کی مہلت دی جس کا پٹیشنر نے فائدہ نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وکیل صفائی کی جانب سے پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹس میں کوئی نئی بات نہیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ سناتےہوئےسابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔