بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 21, 2019

چین کے صدر کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سے ملاقات

چین کے صدر شی چن پنگ شمالی کوریا کےدو روزہ دور ےپر پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔
پیانگ یانگ پہنچنے پر شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن اور سینئر رہنماؤں نے صدر شی چن پنگ کا استقبال کیا۔چین کی سنہوا نیوزایجنسی کے درمیان دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس کی تفصیلات سے متعلق ابھی آگاہ نہیں کیا گیا۔صدر شی چن پنگ گزشتہ چودہ سال میں شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے چین کے پہلے صدر ہیں۔وہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کے موقع پر دورےکے دوران شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سے دوطرفہ تعلقات،جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال ، مسئلے کے سیاسی حل کے طریقوں اور امریکہ اور شمالی کوریا کے تعطل کے شکار مذاکراتی عمل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جاپان میں ہونے والے جی ٹونٹی سربراہ اجلاس کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل ہورہی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی چن پنگ کے درمیان اجلاس کے موقع پر بات چیت ہوگی۔ صدر شی چن پنگ کا دورہ شمالی کوریا امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی تیسری ملاقات میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔