بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 21, 2019

افغانستان: فریاب صوبے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں

افغانستان کے صوبے فریاب میں سکیورٹی فورسز کی جاری کارروائیوں میں پچیس طالبان ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان فوج کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فریاب صوبے کے ضلع "گورمچ" میں طالبان کے خلاف کارروائیاں کیں۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں طالبان کے ملٹری چیف مولوی حاجی ملا سمیت دیگر سینئر کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔افغان فوج کے جانی نقصان کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔طالبان کی جانب سے بھی فوجی کارروائیوں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔