بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 20, 2019

ایران:پاسداران انقلاب کا امریکی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

ایران کے پاسداران انقلاب نے ہرمزجان صوبے میں امریکہ کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
ایران کی صباہ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی جاسوس ڈرون طیارے کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کوہ مبارک کے علاقے کے قریب ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔دوسری جانب امریکی فوج نےڈرون طیارہ گرائے جانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فضائی حدود میں کوئی امریکی طیارہ داخل نہیں ہوا۔گزشتہ سال مئی میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی معاہدے سے نکل جانے کے اعلان کے بعد سے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزارامریکی فوجیوں کے بھیجنے کی کارروائی میں پیٹریاٹ میزائلوں کا بریگیڈ، ڈرون اور جاسوس طیارے بھی شامل ہیں۔تاہم امریکہ اور ایران دونوں کئی مرتبہ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ جنگ نہیں چاہتے ہیں۔