موسم

  • موسم
  • Jun 20, 2019

اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش

اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئند ہ 2 دنوں میں پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں کہیں کہیں مزید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر میں پری مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت۔۔تربت 46، دالبندین اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل۔
اسلام آباد37، لاہور39،کراچی36، پشاور40، کوئٹہ35، گلگت34،چترال34،مظفرآباد33،مری23،فیصل آباد40،ملتان37،سرگودھا40،حیدرآباد40اور دیر میں30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔