قومی

  • قومی
  • Jun 20, 2019

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیاسےگفتگو

وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز عدالتی فیصلوں پر ماتم کرنے کی بجائے فیصلوں کا احترام کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ عدالتیں ہیں جو آپ کے تابع نہیں بلکہ آزادانہ فیصلے کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی چھ ہفتوں کی مہلت سے فائدہ نہ اٹھانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ میاںصاحب کی صحت ٹھیک ہے۔