قومی

  • قومی
  • Jun 20, 2019

حیدرآباد ریلوے سٹیشن کے قریب دوٹرینوں میں تصادم

کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں جناح ایکسپریس کا ڈرائیور ، اسسٹنٹ ڈرائیور اورفائرمین شامل ہیں ۔حادثے کے بعد مسافرٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی جبکہ مال بردار گاڑی کی تین بوگیاں الٹ گئیں ۔