قومی

  • قومی
  • Jun 19, 2019

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کی نیوز کانفرنس

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نےکہاہے کہ گیدڑ بھبکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ اپوزیشن غنڈہ گردی سے نہیں، جمہوری طریقے سے ترامیم لائے۔حکومت غورکرےگی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈاے کے ذریعے حکومت کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔
صحافیوں کیلئے 8ویں ضمنی ویج بورڈ کا اعلان کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرینگے۔