ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 19, 2019

وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی کے لیے سہولتوں کی بروقت فراہمی کو ہر قیمت پر ممکن بنایا جائے اور شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
وزیر اعظم عمران اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں مجموعی صورتحال، امن و امان اور عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور پر گفتگوہوئی۔
پنجاب کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی ملاقات میں موجود تھے۔