بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 20, 2019

افغان طالبان کے ساتھ جامع امن معاہدہ چاہتے ہیں:زلمے خلیل زاد

افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نےکہا کہ امریکہ،افغان طالبان کے ساتھ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء سمیت جامع امن معاہدے کا خواہاں ہے ۔
زلمے خلیل زاد کا یہ بیان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے اُس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس بات پر متفق ہو گیا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے گا۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ جامع امن معاہدہ چار نکات پر مشتمل ہوگا جن میں افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی یقین دہانی، غیر ملکی افواج کا انخلاء، انٹرا افغان مذاکرات اور جامع اور مکمل جنگ بندی شامل ہے۔