بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 20, 2019

جی ٹونٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر چین کے صدر سے ملاقات کروں گا:امریکی صدر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے جاپان میں ہونے والےجی ٹونٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے چین کے صدر شی چن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں تجارتی معاملات پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز جلد ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ صدر شی چن پنگ کے ساتھ آئندہ ہفتے ایک تفصیلی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وفوداس ملاقات سے قبل بات چیت شروع کر دیں گی۔