بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 20, 2019

صدر ٹرمپ کا منصب صدارت کی دوسری مدت کے لئے انتخابی مہم کا آغاز

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےآئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیاہے۔
صدر ٹرمپ نے مہم کا آغاز فلوریڈامیں ریلی سے خطاب سےکیا۔صدر ٹرمپ منصب صدارت کی دوسری مدت کے لئے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے ریلی کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ موجودہ امریکی انتظامیہ کو مزید چار سال خدمت کا موقع دیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی فروغ پاتی معیشت اور خوشحالی اب نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔امریکہ جیسی مضبوط معیشت دنیا کے تمام ممالک کی خواہش ہے۔