بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 19, 2019

پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ترقی پذیر ممالک کو مغرب کے تعاون کی ضرورت ہے, اقوام متحدہ

پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ترقی پذیر اور غریب ممالک کو مغرب کے تعاون اور اعتراف کی ضرورت ہے۔ جنیوا میں ایک بیان میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ ان ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جو دنیا کے پناہ گزینوں کے بحران سے نبردآزما ہیں اور ریکارڈ سات کروڑ آٹھ لاکھ بے گھر افرادکی میزبانی کررہے ہیں جو خانہ جنگی اور قتل و غارت کی وجہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے دو تہائی سے زائد پناہ گزینوں کا تعلق شام، افغانستان، جنوبی سوڈان ، میانمر اور صومالیہ سے ہے۔