ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 16, 2019

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدڈی جی آئی ایس آئی مقرر

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجازکو انجینئر انچیف اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔