قومی

  • قومی
  • Jun 13, 2019

وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسز کی میڈیاسےگفتگو

وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسز مرادسعیدنےکہاہےکہ کرپشن کے خاتمے تک ترقی کی منازل حاصل نہیں کی جاسکتیں۔این ایچ اے میں اب تک 430کروڑ روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر نےکہا کہ احتساب وقت کی ضرورت ہے۔ گزشتہ حکومتوں کے دور میں لوٹی گئی دولت کو ریکور کر کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔ بہت جلد کمیشن قائم ہو نے جا رہا ہے۔سب سے پہلے وزارت مواصلات کی جانب سے قرضوں اور بے ضابطگیوں سے متعلق تمام تر ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔