قومی

  • قومی
  • Jun 12, 2019

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس, وزیر اعظم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

شنگھائی تعاون تنظیم کا19واں سربراہ اجلاس کرغزستان کےدارالحکومت بشکک میں13سے14جون تک ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کر غستان کے صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ اجلاس میں شریک سربراہان تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط کرینگے اور کئی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف ملکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
2017میں شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے بعد پاکستان ہرسطح پر تنظیم کے اجلاسوں میں سرگرم رہا ہے۔ وزیرخارجہ نے رواں سال 21 اور 22 مئی کو بشکک میں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی جس میں اس سربراہ اجلاس کے حوالے سے فیصلوں کو حتمی شکل دی گئی تھی۔