قومی

  • قومی
  • Jun 12, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا تقریب سے خطاب

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی ذمے داری صرف حکومت کی نہیں ،میڈیا سمیت تمام اداروں کو اس میں کردار ادا کرناہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ تعلیم و تحقیق کا فروغ معاشرے کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے ۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام قومی اکیڈمی کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ وہ ملک کے شاندار مستقبل کے لئے پرامید ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی کی تیز ترین تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کسی بھی شعبے میں ترقی کے لئے منصوبہ بندی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔ کامیابی کے لئے جذبہ، لگن اور محنت درکار ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کے لئے فنڈز کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی توجہ دیناہوگی ۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی رہی ہے اور بجٹ میں تعلیم کیلئے کثیر فنڈز رکھے گئےہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری کیلئے انتظامی اقدامات کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
ایچ ای سی کے چئیرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ قومی اکیڈمی کے قیام سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی -