قومی

  • قومی
  • Jun 12, 2019

عوام کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں, عثمان بزدار

پنجاب کےوزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کرپشن کا خاتمہ اوربدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا قوم سےخطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے22کروڑ عوام کی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کی ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کانشان بنادیا جائے۔وزیراعلی نے کہاکہ دیانتدارقیادت ہی ملک کومسائل سے نکالے گی اورنئے پاکستان میں شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا۔