قومی

  • قومی
  • Jun 12, 2019

حمزہ شہباز14روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے

لاہورکی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو چودہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے کر دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو احتساب عدالت کے جج جواد حسن کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے سے زائد اثاثے بنانے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہبا ز کے بینک اکاونٹس میں اٹھارہ کروڑ روپے کی رقم ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتی۔ نیب نے یہ موقف بھی اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کو نو مرتبہ طلبی کے نوٹس بھیجے گئے جن کی انہوں نے صرف پانچ مرتبہ تعمیل کی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید تفیش کے لیے ملزم کو پندرہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر ان کے حوالے کیا جائے۔
عدالت نے چھبیس جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو چودہ دن کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔