بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 13, 2019

ایران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل تیز کر دیا ہے؛آئی اے ای اے

ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل تیز کر دیا ہے۔یہ بات ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ" یوکیا امانو" نے ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران پہلے سے زیادہ یورینیم افزودہ کر رہا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے مطابق یورینیم کی مقررہ مقدار کی افزودگی کب تک مکمل کر لے گا۔