بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 12, 2019

چین میں شدید بارشیں

چین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد متاثرہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق شدید بارشوں سے ژیانگ شی اور گوانگ شی صوبے زیادہ متاثر ہوئے جہاں دس ہزار آٹھ سو ایکڑ اراضی تباہ اور سینکڑوں مکانوں کو نقصان پہنچا۔گوانگ شی صوبے میں بیس ہزار مکان جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں، پلوں اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ۔متاثرہ علاقوں میں مزید چار روز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔