قومی

  • قومی
  • Jun 12, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں فارمیشن کمانڈرز کی دو روزہ سالانہ کانفرنس راولپنڈی میں ہوئی ۔کانفرنس میں جیو سٹرٹیجک اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔داخلی سلامتی کے حوالےسے درپیش چیلنجزاور ان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور ہوا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے ساتھ فروری میں ہونے والی کشیدگی میں بھرپور جواب دینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لیے تیار ہے ۔ آرمی چیف نے پائیدار امن و استحکام کےلیے حاصل کی گئی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے آپریشن رد الفساد میں پیش رفت کوسراہا ۔ فورم نے وطن کی خدمت کے لیے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔