قومی

  • قومی
  • Jun 11, 2019

اسلام آباد،معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں قانون کا اطلاق وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ بڑی شخصیات کو قانون کے تابع کرنا مثبت پیشرفت ہے۔ ماضی میں حکومتوں نے قانون کی اپنی مرضی کی تشریح کی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات نےکہا کہ وزیراعظم کے وعدوں کی تکمیل کی طرف آج پہلا قدم ہے۔ملک میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والےافراد کیلئے قانون یکساں ہو گا۔ آج حکومت نے قانون پر عملداری سے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے اور مشکلات سے نکالنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ بجٹ امیر اور غریب کے درمیان توازن کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام اور حکومت کا رشتہ مضبوط کرے گااور پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ اسحاق ڈار ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر چلے گئے۔ معیشت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت مخالفین کے ہر چیلنج کا جواب دینے کی سکت رکھتی ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے،اپوزیشن بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے۔