قومی

  • قومی
  • Jun 11, 2019

صدرمملکت کی خڑکمربم دھماکے کے شہداکے لواحقین سے بات چیت

صدرڈاکٹرعارف علوی نے خڑکمربم دھماکے کے شہداکے لواحقین سے بات چیت کی اوردلی تعزیت کا اظہارکیا۔صدرمملکت نے لیفٹیننٹ کرنل راشدکریم بیگ کی اہلیہ اوربھائی سے بات چیت کی اورتعزیت کا اظہارکیا۔صدرڈاکٹرعارف علوی نے میجرمعیزمقصود کی اہلیہ سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
صدرمملکت نے افسوسنا ک واقعہ میں شہیدہونے والے کیپٹن عارف اللہ خان کے والدشاہ درازسےبات چیت کی اورتعزیت کا اظہارکیا۔ کیپٹن عارف اللہ خان کے والدشاہ درازنے کہا کہ ان کے تمام بچے مادروطن کیلئے جذبہ شہادت سے سرشار ہیں۔صدرڈاکٹرعارف علوی نے لانس حوالدارظہیرعباس کے والد سے بھی دلی تعزیت کا اظہارکیا۔