قومی

  • قومی
  • Jun 11, 2019

نیب لاہور نے حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج ہو نے پر گرفتار کیا گیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر مسترد کی۔
نیب کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیاگیاکہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو طلبی کے سات نوٹس بھیجے گئے لیکن وہ کسی تاریخ پر پیش نہیں ہوئے۔