کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jun 11, 2019

کرکٹ ورلڈکپ2019, قومی ٹیم کا چوتھا میچ

کرکٹ کے عالمی میلے میں پاکستان اپنا چوتھا میچ کل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹانٹن میں کھیلے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا نو مرتبہ ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئے ہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے چار جبکہ کینگروز نے پانچ میچز میں فتح حاصل کی۔
قومی کرکٹرز نے میچ سے قبل ٹونٹن میں بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس، کیچنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔انگلینڈ میں بارش سے متاثرہ ورلڈکپ میں کل کے میچ میں بھی بارش کی مداخلت کا امکان ہے۔