کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jun 11, 2019

کرکٹ ورلڈکپ : بنگلادیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

کرکٹ ورلڈ کپ کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا۔بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میگا ایونٹ کا سولہواں میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ میں جہاں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں بارش کے باعث اب تک تین میچز متاثر ہوچکے ہیں۔برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا ۔ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا جبکہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔ میگا ایونٹ کے تما م میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔