کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jun 10, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ کا 15واں میچ : ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پندرھویں میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔
ساتھمپٹن میں ہونیوالے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے سات عشاریہ تین اوورز میں دو وکٹوں پر انتیس رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ مزید کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ہاشم آملہ چھ اور مرکرم پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کوئنٹن ڈی کاک سترہ اور فاف ڈو پلیسی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں’’ شیلڈن کوٹرل ‘‘ نے حاصل کیں۔کرکٹ ورلڈ کپ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔