کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jun 10, 2019

یوراج سنگھ کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یوراج سنگھ نےانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سنتیس سالہ یوراج سنگھ نے چالیس ٹیسٹ، تین سو چار ون ڈے اور اٹھاون ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نےٹیسٹ میں تین اور ون ڈے میچز میں چودہ سنچریاں سکور کیں ۔
یوراج سنگھ نے سال 2000 میں 18 برس کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور بھارتی ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔
دو ہزار سات کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک ہی اوور میں 6چھکے لگانے کا اعزاز بھی یوراج نے حاصل کیا ۔انہوں نے انگلش بولر سٹورٹ براڈ کےاوور میں چھ چھکے لگائے تھے۔یوراج سنگھ 2011کے ورلڈ کپ میں بہترین کھلاڑی قرار پائے۔کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے بعد یوراج سنگھ میں کینسر کے مرض کی تشخیض ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا۔
تاہم دوبارہ صحت یاب ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہوئے اوروقفے وقفے سے ٹیم میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے۔