بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 07, 2019

آئل ٹینکرز پر حملے میں ریاستی عناصر ملوث تھے : یواے ای

متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ آئل ٹینکرز پر حملے میں ریاستی عناصر ملوث تھے۔سعودی عرب اور ناورے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چار آئل ٹینکرز پر حملے میں ’ریاستی عناصر‘ ملوث تھے۔رپورٹ کے مطابق فجیرہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز دو سو بحری جہازوں میں صرف چار تیل ٹینکرز کو نشانہ بنانے میں انٹیلیجنس صلاحیتوں کے علاوہ تیز رفتار کشتیوں کا استعمال یقینی ہے۔بارہ مئی کو ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی ۔ ان چار ٹینکروں میں سے دو سعودی عرب ، ایک متحدہ عرب امارات جبکہ ایک ناروے میں رجسٹرڈ تھا