بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 07, 2019

روس: سینٹ پیٹرز برگ میں تین روزہ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا آغاز


روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں تین روزہ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا آغاز ہو گیا ہے۔

روس نےامید ظاہر کی ہے کہ فورم سے روس میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے ہے۔چین کے صدر شی چن پنگ آج اکنامک فورم میں مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کئےگئے ہیں۔چینی صدر فورم میں چین کی حکومت کے پائیدار ترقی اور کثیر الجہتی تعاون پر اظہار خیال کریں گے۔

صدر شی چن پنگ پانچ جون کو تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔دورے کے دوران انہوں نےروسی صدورولادی میرپوٹن ےس بھی ملاقات کی۔چینی صدرنے ولادی میر پوٹن کو بہترین دوست قرار دیا ہے۔