قومی

  • قومی
  • May 26, 2019

معاون خصوصی صحت کی نیوز کانفرنس

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی دس رکنی ٹیم آئندہ چندروز میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تشخیص کیلئے پچاس ہزار کٹس کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر سرنجوں کے دوبارہ استعمال اور غیر محفوظ طریقے سے انتقال خون کے باعث یہ مرض پھیلا۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے دو ہفتے کے اندر اہم اعلان کریں گے۔