قومی

  • قومی
  • May 26, 2019

ازبکستان کے نائب وزیراعظم دوروزہ دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے

ازبکستان کے نائب وزیراعظم Elyor Ganiev کل سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ سرمایہ کاری اور بیرون ملک تجارت اور ٹرانسپورٹ کے نائب وزرا اوردیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

ازبکستان کے نائب وزیراعظم, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر کئی وفاقی وزرا اور مشیروں سے بھی ملاقات کریں گے۔