قومی

  • قومی
  • May 26, 2019

شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کارکنان کا چیک پوسٹ پر حملہ

محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے کارکنان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گروہ کے حملے کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کاروں کو چھڑانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح گروہ کی جانب سے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ بھی کی گئی، فوجی دستوں نے اشتعال انگیزی کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

گروہ کی فائرنگ سے 5 فوجی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو علاج کیلئے آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔