موسم

  • موسم
  • May 29, 2019

بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔جبکہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔
ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ اور دادو، موہنجوداڑو، روہڑی 47 ،رحیم یار خان، سکھر اور لاڑکانہ میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔