قومی

  • قومی
  • May 26, 2019

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف آپ کا "چیمبر" خالی ہے اور آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں؟ معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ شہباز صاحب اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ اورجھوٹ کا پتہ چلے۔