قومی

  • قومی
  • May 26, 2019

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات حل کرنے کیلئے وزیراعظم کا نوٹس

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو مزید موثر انداز سے حل کرنے کے لیے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کو 33 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے متعلقہ محکموں کو 14 روز کے اندر شکایات حل کرنے اورسرکاری افسران کو شکایت حل کرنے کے بعد اپنے اداروں کے سربراہان کے نوٹس میں لانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ شکایات کے حوالے سے درست تفصیلات نہ دینے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ویر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ جن شہریوں نے شکایات واپس لیں، ڈیلیوری یونٹ ان سے بھی رابطہ کرے کہ انہوں نے کسی دباؤ میں تو شکایات واپس نہیں لیں۔۔
سیٹیزن پورٹل استعمال کرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اب تک 7 لاکھ 64 ہزار 657 شکایات درج ہوئیں جن میں سے 6 لاکھ 17 ہزار 239 شکایات حل کی جا چکی ہیں جبکہ جعلی اورجھوٹی شکایات درج کرنے والے 50 ہزار صارفین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔