ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 25, 2019

وزیر اعظم عمران خان سےپی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے وفدکی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے وفد نے کراچی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سندھ کی مجموعی و سیاسی صورتحال، صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اتحادی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام متعارف ہونے کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔