بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 26, 2019

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں مزیدڈیڑھ ہزارفوجی بھیجنےکااعلان کیاہے ۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےصدر ٹرمپ نےکہاکہ امریکی فوجی بھیجنے کا فیصلہ حفاظتی اقدام کےتحت کررہےہیں۔انہوں نےکہاکہ اقدام سے مشرق وسطی کو محفوظ بنائیں گے ۔۔نئے فوجیوں میں چھ سو اہلکار دفاعی بٹالین سے جبکہ باقی فائٹر جیٹ اور انجنیئرز شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ نئے جاپانی بادشاہ کی تاج پوشی کے بعد ٹرمپ پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہیں جو جاپان کا دورہ کر رہے ہیں۔