ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 25, 2019

سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے اجراء سے متعلق کراچی میں اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے اجراء سے متعلق کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے بڑے شہروں میں کم آمدنی والے افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت مختلف منصوبے شروع کرنے پر غور ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروگرام حکومت کے اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کے کیلئے ذاتی رہائش کے خواب کوحقیقت کا روپ دینا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہاؤسنگ کے شعبے میں مختلف منصوبوں کے آغاز سے سندھ کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو کاروبار اورروزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور متعلقہ صنعتوں کو فروغ ملے گا جس سے معیشت کا پہیہ چلے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں نجی شعبے کی دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ اس ضمن میں پارٹنر بنے۔ نجی شعبے کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔