کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 25, 2019

وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو3وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو3وکٹوں سے ہرادیا۔
برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم سینتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں دو سو باسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ بابر اعظم نے شاندار سنچری سکور کی۔ انہوں نے دو چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے ایک سو بارہ رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں شعیب ملک 44اورامام الحق 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔دولت زدران اور راشد خان کے حصے میں دو،دو وکٹیں آئیں۔
جواب میں افغانستان نےآخری اوور میں7وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔حشمت اللہ شاہد نے نصف سنچری سکور کی۔حضرت اللہ زازئی انچاس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ اتوار کومیچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔
ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا۔