قومی

  • قومی
  • May 25, 2019

وزیرِ اعظم سے ایکسپو 2020تھیم کمیٹی کے ارکان کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے ایکسپو 2020تھیم کمیٹی کے ارکان نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ایکسپو 2020دبئی میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں 190کے قریب ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ایکسپو 2020کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں اور اس ضمن میں مختلف شعبوں کے درمیان روابط و کوارڈینیشن کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں اور صلاحیتیوں سے نوازا ہے۔ معیشت کے روائتی و غیر روائتی شعبوں میں پاکستانی مصنوعات کے علاوہ ملک میں سیاحت کا بھرپور پوٹینشنل موجود ہے جس کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آگاہی کا فقدان ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں اور مختلف شعبوں میں مہارت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپو 2020 پاکستانی مصنوعات اور سیاحت جیسے شعبوں کو علاقائی اور عالمی سطح پر روشناس کرانے کے سلسلے میں آئیڈیل پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ انھوں نے ہدایت کی کہ اس پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔