کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 24, 2019

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیمیں انگلینڈ پہنچ گئیں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیمیں انگلینڈ پہنچ چکی ہیں ۔لندن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انگلش کپتان این مورگن ، بھارت کےویرات کوہلی اورپاکستان کے کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کپتان سٹیج پر آئے اور ورلڈ کپ میں اپنی ٹیموں کے عزائم اور توقعات کا اظہار کیا۔
بعد میں کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کپتانوں نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔تیس مئی سے شروع ہونے والامیگا ایونٹ لیگ کی بنیاد پر ہوگا اور تمام دس ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی۔ چار سرفہرست ٹیمیں سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔

انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں کا جذبہ بلند ہے اور ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو ایونٹ میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ورلڈ کا آغاز افغانستان کے خلاف وارم میچ سے ہی ہو رہا ہے۔ ورلڈ میں اچھی فارم کے ساتھ آگے بڑھنے میں دونوں وارم اپ میچ اہم ہیں۔بلے باز اچھی فارم میں ہیں، بولنگ اور فیلڈنگ پر مزید توجہ دے رہے ہیں۔ٹیم کے طور پر میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔