سپورٹس

  • سپورٹس
  • May 24, 2019

پاکستانی کوہ پیما محمد سدپارہ کا ایک اور اعزاز

پاکستان کے مایہ ناز کو ہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا۔
دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو بھی سر کر لی۔محمد علی سدپارہ نے نیپال اور تبت کے درمیان ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں موجود آٹھ ہزار چار سو تریسٹھ میٹر بلند مکالو چوٹی پر آج صبح قومی پرچم لہرایا۔اس کامیابی کے ساتھ محمدعلی سدپارہ دنیا کی آٹھ ہزار میٹر سے بلند سات چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستان بن گئے۔
اس موقع پر محمد علی سدپارہ نے کہا کہ وہ دنیا کی تمام چودہ چوٹیاں سر کرنا چاہتے ہیں انہوں نےمکالو چوٹی سر کرنے میں تعاون کرنے پر پاکستان آرمی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔